سریندر میتھا نی نے کانگریس کی امیدوار کرشمہ ٹھاکر کو 20 ہزار سات سو 20 ووٹوں سے ہرا کر جیت حاصل کی ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد سریندر مدھانی نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'یہ جیت مودی اور یوگی کی طرف سے عوام کو مفاد پہنچانے والی اسکیمز اور پالیسیز پر عوام کا اعتماد ہے جس کے نتیجہ میں مجھے فتح حاصل ہوئی ہے۔'
سریندر میتھا نی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میری جیت کا پورا کریڈٹ ووٹرز کو جاتا ہے، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میری گذشتہ خدمات کو مدنظر رکھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں عوام کی ہر تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کروں گا اور عوام کے لیے کام کروں گا۔'
واضح رہے کہ سریندر میتھانی کانپور میں گذشتہ آٹھ برس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی صدر ہیں اور ان کی صدارت میں نریندر مودی کی تین کامیاب ریلیز ہو چکی ہیں، جسکی وجہ سے پارٹی اور عوام میں ان کی مقبولیت کافی زیادہ ہے۔