ETV Bharat / state

BJP and SP Workers Clash in Deoria: دیوریا میں ایس پی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ - دیوریان میں بی جےپی اور سماج وادی پارٹی کارکنان میں جھڑپ

دیوریا صدر اسمبلی حلقہ میں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ جھڑپ میں بی جے پی کے 4 کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے واقعے میں فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ BJP and SP Workers Clash in Deoria

BJP and SP Workers Clash in Deoria: دیوریا میں ایس پی بی جے پی کارکنان کےدرمیان جھڑپ، چار افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 1:11 PM IST

دیوریا صدر اسمبلی حلقہ کے گوری بازار علاقے میں سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ جھڑپ میں بی جے پی کے 4 کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ BJP and SP Workers Clash in Deoria

ویڈیو

جھڑپ کے دوران فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاع ملتے ہی بی جے پی امیدوار شلبھم منی اور سماج وادی پارٹی امیدوار اجے کمار سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے۔ کشیدگی کے پیش نظر گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشرا نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوری بازار تھانہ علاقہ کے کرماجیت پور گاؤں کے سگڑا ٹولہ میں بدھ کی رات رام آشیش ساہنی کے گھر کیرتن کا تھا۔ پروگرام میں بی جے پی اور ایس پی کارکنان موجود تھے۔ اسی دوران دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ لڑائی میں بی جے پی کارکن میانک اوجھا (45) سمیت چار زخمی ہوگئے۔ شور سن کر گھر کے دیگر فرد باہر آگئے۔ ہجوم کو دیکھ کر حملہ آور فرار ہو گئے۔

بی جے پی کارکن نے بی جے پی لیڈروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں بی جے پی کارکنان اور موقع پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی بی جے پی امیدوار شلبھم منی ترپاٹھی بھی موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو مقامی ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ ڈاکٹروں نے میانک اوجھا کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے گورکھپور ریفر کر دیا۔ شلبھم منی ترپاٹھی زخمیوں کے ساتھ گورکھپور روانہ ہو گئے۔

ایس پی امیدوار اجے پرتاپ سنگھ پنٹو نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی سمیت چار حامیوں کو بی جے پی کارکنوں نے پیٹا اور زخمی کیا۔ بی جے پی کارکان نے اس دوران گولیاں چلائیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار نے کہا کہ ایس پی کے لوگ پیسے بانٹ رہے ہیں۔ جب اس کی مخالفت کی گئی تو بی جے پی کارکنوں کی پٹائی کی گئی۔ حالانکہ پولیس نے فائرنگ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانیدار انل پانڈے موقع پر پہنچ گئے۔ انتخابی ماحول کے پیش نظر ڈی ایم آشوتوش نرنجن اور ایس پی/ڈی آئی جی ڈاکٹر سری پتی مشرا نے بھی موقع کا معائنہ کیا۔ ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر نے بتایا کہ دو پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ دو شدید زخمیوں کا گورکھپور میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔ معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.