ETV Bharat / state

Bipin Rawat death in Helicopter Crash: ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچنے والے ونگ کمانڈر ورون سنگھ - دیوریا کے ونگ کمانڈر ورون سنگھ

ہیلی کاپٹر حادثے میں محفوظ رہنے والے دیوریا کے ونگ کمانڈر ورون سنگھ wing commander varun singh کو شوریہ چکر ملا ہے۔ یہ اعزاز ونگ کمانڈر کو فلائنگ کنٹرول سسٹم خراب ہونے کے بعد بھی 10 ہزار فٹ کی بلندی سے طیارے کی کامیاب لینڈنگ پر دیا گیا تھا۔

ونگ کمانڈر ورون سنگھ
ونگ کمانڈر ورون سنگھ
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 11:26 PM IST

تمل ناڈو میں کنور کے قریب انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت CDS Bipin Rawat، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس اندوہناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کیپٹن ورون سنگھ کو ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال Wellington Military Hospital میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کی بے مثال ہمت کی وجہ سے انہیں شوریہ چکر Shaurya Chakra سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ونگ کمانڈر ورون سنگھ اپنی فیملی کے ساتھ
ونگ کمانڈر ورون سنگھ اپنی فیملی کے ساتھ

بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کے تمل ناڈو کے کنور میں کریش ہونے سے 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی دوران دیوریا کے کیپٹن ورون سنگھ زندہ بچے ہیں تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اس کے لیے دیوریا سمیت پورے ملک میں ان کی خیریت کے لیے دعائیں جاری ہیں۔

دیوریا کے تحصیل رودر پور کے کنہولی گاؤں کے رہنے والے کیپٹن ورون سنگھ اپنی بے مثال ہمت اور بہادری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہیں 15 اگست کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شوریہ چکر سے نوازا تھا۔

ونگ کمانڈر ورون سنگھ اپنی فیملی کے ساتھ
ونگ کمانڈر ورون سنگھ اپنی فیملی کے ساتھ

یہ اعزاز ونگ کمانڈر کو فلائنگ کنٹرول سسٹم خراب ہونے کے بعد بھی 10 ہزار فٹ کی بلندی سے طیارے کی کامیاب لینڈنگ پر دیا گیا تھا۔

کنہولی گاؤں کے رہنے والے ونگ کمانڈر ورون سنگھ کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق ایم ایل اے اکھلیش پرتاپ سنگھ کے بھتیجے ہیں۔ ان کے والد کرنل کے پی سنگھ بھی فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ چھوٹا بھائی نیوی(بحریہ) میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورون سنگھ نے 12 اکتوبر 2020 کو لائٹ کامبیٹ ایئر کتافٹ کے ساتھ اڑان بھری تھی۔ تقریباً 10 فٹ کی اونچائی پر پہنچتے ہی طیارے کا فلائٹ کنٹرول سسٹم خراب ہوگیا۔ ایسے مشکل وقت میں انہوں نے ہمت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی سے دور لے کا کر کامیاب لینڈنگ کرائی تھی۔ اس کارنامے سے بہت سے لوگوں کی جان بچی تھی۔ ورون سنگھ تیجس طیارہ بھی اڑا سکے ہیں۔ انہوں نے سال 2007 سے 2009 تک گورکھپور میں کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.