ETV Bharat / state

بلرامپور: ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کورونا سے متاثر - متاثرین کی تعداد بڑھ کر 136ہوگئی

اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 136 ہوگئی ہے۔

ایک ہی کنبے کے  پانچ افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 1:04 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں 11 افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے جس میں پانچ افراد ایک ہی کنبے کے ہیں۔ ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 136ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھنشیام سنگھ نے پیر کو بتایا کہ آج موصول رپورٹ میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے سسئی گاؤں میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مریضوں کو ضلع کے لیول 1 اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کل متاثرین میں سے 99 مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ اس وقت 34 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سے اب تک 15352 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 14417کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے ۔تین کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.