ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ ریھڑ کے این ایچ 74 پر چلتی ٹریکٹر ٹرالی کے لوہے کی ہچ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی۔ ٹریکٹر ٹرالی مین تین افراد سوار تھے جو بُری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعہ سرکاری ہسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کرادیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔