اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نگینہ کے اہم چوراہوں و محلے کی گلیوں میں پولیس انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا۔
بعد ازاں ڈرون کیمرے کے ذریعے بھی علاقے کے حالات کا جائزہ لیا۔
یہ ساری تیاریاں ہولی کے مدنظر کی جارہی ہے تاکہ امن و امان قائم رہے اور کسی بھی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نا آئے۔
نگینہ بجنور کی سی او ارچنا سنگھ نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔