ETV Bharat / state

Big Boss Finalist Archna Gautam بگ باس 16 کی فائنلیسٹ ارچنا گوتم کا میرٹھ پہنچے پر شاندار استقبال

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 2:03 PM IST

کلرز چینل کے ریئلیٹی شو بگ باس میں فائنل تک کا سفر طے کرنے والی میرٹھ کی بیٹی ارچنا گوتم کا اپنے شہر پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر کے لوگوں کا پیار دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہم ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ Big Boss Finalist Archna Gautam

بگ باس 16 کی فائنلیسٹ ارچنا گوتم  کا میرٹھ پہنچے پر شاندار استقبال

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ ضلع کی رینے والی ارچنا گوتم نے انٹرٹینمنٹ چینل کلرز کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فائنل تک کا کامیابی کے ساتھ سفر کیا۔ بدقسمتی سے خطاب جیتنے میں ناکام رہیں۔ ارچنا گوتم کا ان کے آبائی شہر میرٹھ پہنچنے پر پورے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ مشہور شو بگ باس میں اپنے کردار سے ناظرین کے دل میں اپنی جگہ بنانے والی میرٹھ کی بیٹی ارچنا گوتم جو میرٹھ کے چھوٹے سے قصبے ہستینا پور کے ایک دلت خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے کڑی محنت کی بدولت کامیابی حاصل کی اور سرخیوں میں آئی تھیں،

انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر گزشتہ یوپی اسمبلی انتخابات میں ہستینا پور سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی۔ ارچنا گوتم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بگ باس سیزن 16 کے اپنے سفر اور تجربات کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بگ باس میں شرکت کرنے کا زبردست تجربہ رہا۔مستقبل میں اس تجربے کا فائدہ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںMP Judicial Exam 2023 آر سی اے کی طالبہ نے ایم پی جوڈیشل سروس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

انہوں نے کہاکہ جیت ہار ہی زندگی ہے۔آپ کو کبھی کامیابی ملتی ہے تو کبھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے انسان کو تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں مزید کڑی محنت کی بدولت کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ریئلٹی شو بگ باس میں فائنل تک کا سفر طے کرنے والی ارچنا گوتم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شو میں اپنے سفر اور تجربات سے روبرو کرایا وہیں شو میں ہونے والے تنازعات پر بھی بات کی۔اس کے علاوہ ارچنا نے اپنی مادری زبان ہندی کے تحفظ پر بھی کھیل کر بات چیت کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.