ETV Bharat / state

Noida Hospital Ceiling Falls نوئیڈا ضلع ہسپتال کی سیلنگ گرنے سے افراتفری

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 6:25 PM IST

نوئیڈا ضلع کے سیکٹر 39 میں واقع ہستپال کی نئی بلڈنگ کی دوسری منزل پر سیلنگ کے اچانک گرانے سے سنسنی پھیل گئی۔ سینلنگ گرنے کے واقعے میں کسی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔

نوئیڈا ضلع ہسپتال کی سیلنگ فال گرنے سے افراتفری مچی

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر39 میں ضلع ہسپتال کی نئی عمارت کر بن تیار ہوئی تھی۔ نئی عمارت کے لیے 519 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ ابھی چند سال بھی نہیں گزرے کہ رات سیکٹر 39 میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال کی دوسری منزل پر سیلنگ اچانک گر گئی۔ یہ خوش قسمتی رہی کہ حادثے کے وقت وہاں کوئی مریض موجود نہیں تھا ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

اس ہستپال میں 200 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ آج صبح جب ہیلتھ ملازمین ہسپتال پہنچے تو انہیں واقعہ کا علم ہوا۔ یہاں اے سی پلانٹ سے پانی کے رساؤ کی وجہ سے نمی کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ یہ ڈسٹرکٹ ہسپتال 519 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔

چھت کی فالس سیلنگ کمزور ہے:
گزشتہ کئی دنوں سے ضلع اسپتال کی چھت میں پانی کے اخراج کا مسئلہ ہے۔ چھت سے پانی ٹپک رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے چھت کی فالس سیلنگ کمزور ہوگئی۔ جس کی وجہ سے رات کے وقت فالس سیلنگ اچانک گر گئی۔ دراصل اے سی پلانٹ ہسپتال کی آٹھویں منزل کی چھت پر نصب ہے۔ جس کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے لیکیج کا مسئلہ برقرار ہے۔

پیتھالوجی سمیت کئی وارڈز میں چھت سے پانی بھی ٹپک رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پیتھالوجی، فارمیسی وغیرہ کے کمروں میں گیلے پڑنے سے ضروری مشینیں، ادویات وغیرہ خراب ہو رہی ہیں۔ ہسپتال کو بنے تین سال ہی ہوئے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تعمیرات میں کس حد تک بد عنوانیاں ہوئی ہیں۔ اس کا افتتاح 2020 میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Controversy Over Inviting Hindu Familyعیدالاضحیٰ کی دعوت پر ہندو فیملی کو بلانا خاتون کے لئے مہنگا پڑ گیا

سی ایم ایس ڈاکٹر رینو اگروال نے بتایا کہ ملازمین کے ساتھ موقع پر پہنچ کر انہوں نے یہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیر بھی اتھارٹی نے کی ہے۔ جہاں فالس سیلنگ گر گئی ہے۔ وہ حصہ درست کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نوئیڈا اتھارٹی کو خط لکھا جائے گا۔
اگر کوئی بھی مریض وہاں موجود ہوتا تو یقینا وہ کسی بڑے حادثے سے دوچار ہوتا لیکن اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس لاپرواہی کے لیے ذمہ دار کون ہے نوئڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی یا محکمہ صحت۔Conclusion:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.