ETV Bharat / state

Vaniya Shaikh suicide case بھیم آرمی چیف چندر شیکھر کی وانیا کے اہلخانہ سے ملاقات

میرٹھ میں بی ڈی ایس کی طالبہ وانیا کی خود کشی معاملے میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر نے وانیا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ Vaniya Shaikh suicide case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 7:50 PM IST

Updated : Oct 24, 2022, 8:08 PM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ شہر میں سبھارتی یونیورسٹی میں بی ڈی ایس کی طالبہ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کے معاملے میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے یونیورسٹی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر کی وانیا کے اہلخانہ سے ملاقات

میرٹھ کے سبھارتی یونیورسٹی میں بی ڈی ایس کی طالبہ کے خودکشی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ وانیا شیخ کی موت کے معاملے میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر عرف راون نے آج متاثرہ کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے میرٹھ پہنچے۔ جہاں انہوں نے وانیا شیخ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی سبھارتی یونیورسٹی پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ وانیا کی موت کے لیے ملزم طالب علم جتنا ذمہ دار ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھارتی یونیورسٹی نے خودکشی کے معاملے میں انتہائی لاپرواہی کی ہے۔ کیمپس میں بیٹیوں کی حفاظت پر مسلسل سوالات اٹھائے جانے کے بعد چندر شیکھر عرف راون نے وانیا کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانیا خودکشی کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے تاکہ قصورواروں کو جلد سے جلد سزا مل سکے۔. Bhim Army Chief Chandrashekhar Reached Meerut met Vaniyas family

اس کے ساتھ ہی بھیم آرمی آزاد، سماجوادی پارٹی اور دیگر کئی پارٹیوں نے اس معاملے میں 31 اکتوبر کو میرٹھ میں احتجاجی مظاہرے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ، بھیم آرمی چیف چندر شیکھر عرف راون نے متاثرہ خاندان کے لیے 50،لاکھ روپے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ Chandrashekhar Reached Meerut met Vaniyas family

یہ بھی پڑھیں : Vaniya Shaikh suicide case وانیا شیخ خودکشی معاملہ، اہلخانہ کا وزیراعلی و وزیراعظم سے انصاف دلوانے کا مطالبہ

Last Updated : Oct 24, 2022, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.