ETV Bharat / state

سنبھل: بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج، انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا

زرعی قوانین کو لیکر غازی پور بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین واپس لے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے۔ اسی تعلق سے سنبھل ضلع میں بھارتیہ کسان یونین نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:00 PM IST

bhartiya kisan union protest against new farm laws in sambhal
بھارتیہ کسان یونین نے اپنی مانگوں کو لے کر دیا میمورنڈم

اترپردیش کے سنبھل ضلع میں آج بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ضلع سنبھل کے تھانہ رجب پور علاقے کے الگ الگ علاقوں میں سینکڑوں کسانوں نے روڈ پر جام کر نعرے بازی کی اور زرعی قوانین کے خلاف اپنی مخالفت درج کرائی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوروان کسانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی۔ کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتطامیہ کو میمورنڈم سونپا۔

مزید پڑھیں:

سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا چکا جام

غورطلب ہے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ مسلسل جاری ہے۔ اس درمیان کسانوں نے 6 فروری کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک چکا جام کا اعلان کیا تھا۔ وہیں، بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا تھا کہ یوپی اور اتراکھنڈ میں چکا جام نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.