مظفر نگر: ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت جگبیر قتل کیس میں پیشی کے لیے آئے تھے جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت تاناشاهی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق آئینی حق ہے اور اس سے بھی محروم کر دیں تو اس سے بڑی توہین اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اعظم خان کے حق رائے دہی کو ختم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ Condemnation of the abolition of Azam Khan Right to Vote
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی کسان یونین کے صدر چودھری نریش ٹکیت نے بی جے پی کے اس اقدام کو مکروہ فعل قرار دیا ہے اور کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ اگر کسی کے گھر پر بی جے پی کا جھنڈا ہے تو سب ٹھیک ہے۔ ورنہ سب کچھ غلط ہے۔ چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ مغربی اتر پردیش گنے کی پٹی ہے اور یہاں گنے پر سیاست چلتی ہے اور یہاں کا گنے کا کاشتکار تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان بولتا ہے تو وہ اس کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہیں اور اسے دھمکیاں دیتے ہیں۔ Removal of Azam Khan's Name from Voters List