ETV Bharat / state

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین بھانو کا وزیراعظم کے نام میمورنڈم - کسانوں کو سستی بجلی مہیا کرائی جائے

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین بھانو نے کسانوں کی مختلف مسائل کو لیکر ضلعی انتظامیہ کو وزیراعظم کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

bhartiya kisan union bhanu's memorandum to the prime minister in muzaffarnagar uttar pradesh
بھارتیہ کسان یونین بھانو کا وزیراعظم کے نام میمورنڈم
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 3:00 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین بھانو کے ضلعی صدر پنکج سینی کی سربراہی میں کلکٹریٹ آفس پہنچ کر کسانوں کی مختلف مسائل کو لیکر ضلعی انتظامیہ کو وزیراعظم کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

بھارتیہ کسان یونین بھانو کا وزیراعظم کے نام میمورنڈم

اس میمورنڈم میں بھارتیہ کسان یونین بھانو نے لکھا ہے کہ بھارتی کسانوں کے مختلف مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

بھارتیہ کسان یونین بھانو ملک کے مفاد اور قومی مفاد میں 27 جنوری تک تقریبا 58 دن تک چلے احتجاج کو چلا بارڈر دلی سے ختم کر دیا تھا۔ اس لیے یہ کسان لوگ اپنے مختلف مسائل کا حل آپ سے جلد از جلد چاہتے ہیں اور اس کو سنجیدگی سے لیکر حل کیا جائے۔

bhartiya kisan union bhanu's memorandum to the prime minister in muzaffarnagar uttar pradesh
بھارتیہ کسان یونین بھانو کا وزیراعظم کے نام میمورنڈم

یہ بھی پڑھیں: 'غیر جانبدار صحافیوں کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا'

اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تین زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، کسان کمیشن تشکیل دی جائے، سوامی ناتھن آیوگ کی سفارش کو نافذ کیا جائے، کسانوں کا قرض معاف کیا جائے، حادثے کی صورت میں کاشتکاروں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے، کسانوں کو سستی بجلی مہیا کرائی جائے اور لاک ڈاؤن میں بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے، گنے کی بقایا رقم کی ادائیگی سود سمیت ادا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 10 فروری تک ان مسائل کا حل نہیں کیا تو 11 فروری سے بھارتیہ کسان یونین بھانو ریاست کے ہر ضلع کے ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرے گی، جس کی ذمہ داری ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.