ETV Bharat / state

بارہ بنکی: نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کی جانب سے نئے زرعی قانون کی مخالفت سمیت متعدد مطالبات کو لیکر زبردست احتجاج کیا گیا۔

bhartiya kisan union bhanu protest against new farm law in barabanki
نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:22 PM IST

کسان یونین کے کارکنان نے آدھے گھنٹے سے زیادہ تک سڑک جام رکھی۔ بعد میں انتظامیہ کو 10 روز کا الٹی میٹم دینے کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

قابل غور ہو کہ نئے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا غصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی ترتیب میں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے کارکنان نے مذکورہ قانون سمیت بدعنوانی اور گرین بیلٹ میں بنے غیر قانونی مکانات کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتیہ کسان یونین کا الزام ہے کہ کسان سمان ندھی میں ضلع کے افسران نے بدعنوانی کی ہے۔

جس کی وجہ سے لاکھوں کسان اس رقم سے محروم رہ گئے اور کروڑوں کا غبن کیا گیا ہے۔ اسلئے افسران پر مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب: زرعی قوانین کے خلاف ریاست گیر احتجاج جاری

یونین کی 11 نکاتی مطالبات پر افسران نے 10 روز کی مہلت مانگی ہے۔ ادھر کسان یونین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر 10 روز میں ان کے مطالبات پر کام نہ ہوا تو وہ 11ویں دن سر منڈوا کر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.