ETV Bharat / state

بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کی کسان ترنگا یاترا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 11:53 AM IST

Tiranga Rally In Muzaffarnagar بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کی جانب سے ترنگا یاترا کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔کسان رہنما کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک نے نکلی کسان ترنگا یاترا

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع کلیکٹر دفتر کے باہر کسانوں کا گزشتہ چودہ دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔یونین کے کارکنان اور عہدہدداران نے کسان ترنگا یاترا نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد کسانوں نے گننے کی ہولی جلائی۔حکومت کے خلاف شدید نرے بازی کی اور گنے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہے۔

جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کے قومی ترجمان دھرمیندر ملک سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر آج ہمارا ضلع کلیکٹریٹ پر 14 واں دن بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کو ہم ریاستی سطح پر سبھی ضلع کلکٹریٹ میں گننے کی ہولی جلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت گنے کی قیمت کا اعلان نہیں کرتی اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرتی تب تک بی کے یو ایراجنیتک احتجاج جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ یونیورسٹی میں 8واں کنوکیشن کا انعقاد، مدرسہ سے تعلیم یافتہ طالب علم کے نام تین گولڈ میڈل

انہوں نے کہا کہ گاؤں میں موجود کولہو مالکان اسے 450 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان پہلی بار حکومت سے قیمتوں میں اضافے کی اپیل کر رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.