ETV Bharat / state

بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا - urdu news

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ بھارتیہ کسان یونین نے واپس لے لیا۔

بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا

author img

By

Published : May 17, 2021, 2:03 PM IST

مظفر نگر: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج مظفرنگر اور سہارنپور کا دورہ کررہے ہیں، اس کے پیش نظر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

اس احتجاج کے پیش نظر بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت اور مظفر نگر ضلع انتظامیہ کے مابین گزشتہ روز ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مظفر نگر کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ بھارتیہ کسان یونین کے دیگر عہدیدار بھی موجود رہے۔

ویڈیو

میٹنگ کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت نے مزید بتایا کہ بھارتیہ کسان یونین نے پیر کے روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا
بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کا یہ دورہ کورونا وبا کو لے کر ہے، ان کا کوئی ذاتی دورہ نہیں ہے نہ ہی کسی شادی تقریبات میں شرکت کے لیے آرہے ہیں اس لیے بھارتی کسان یونین اس دورے کی حمایت کرتا ہے اور اپنا احتجاج واپس لیتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.