ETV Bharat / state

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاجی مظاہرہ - ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

مظفرنگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے کسانوں کی مختلف مطالبات کو لے کر ضلع صدر کی سربراہی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورینڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیاBharatiya Kisan Union Protest

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 12:22 PM IST

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاجی مظاہرہ

مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے کسانوں کی مختلف مطالبات کو لے کر ضلع صدر کی سربراہی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورینڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا.

بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر کی سربراہی میں درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داران نے حکومت ہند پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ متحدہ کسان محاز کی کال پر پورے ملک میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کی حکومت نے جو کسان تحریک کے دوران کسانوں سے وعدے کیے تھے ۔انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ کسان تحریک کے دوران جو کسانوں پر مقدمے کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں بھی ابھی تک واپس نہیں لیا گیا ہے ایم ایس پی پر کوئی گارنٹی قانون نہیں بنایا گیا ہے کسانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے گنا میلوں پر کسانوں کا کروڑوں روپیہ بقایا ہے جو کہ ابھی تک نہیں دیا گیا۔ ایک انٹرنیشنل پروگرام میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہمارے کسان یونین کے قومی سیکرٹری کو جانے سے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو اطلاع کرنا چاہتے ہیں کہ کسانوں کو پریشان نہ کیا جائے ان سبھی مطالبات کو لے کر ہم نے ایک میمورنڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں تو اگے بھی ہم مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.