ETV Bharat / state

Bharatiya Kisan Union Protest بھارتیہ کسان یونین کا مظفرنگر ایس ایس پی دفتر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظفرنگر میں کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت کی کال پر کئی سارے مسائل پر کسانوں نے ایس ایس پی دفتر کا گھیراؤ کیا۔ احتجاج کے دوران ناراض کسانوں نے حکومت مخالف نعارے بھی لگائے۔ BKU Protests in Muzaffarnagar UP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 2:04 PM IST

Bharatiya Kisan Union Protest
بھارتیہ کسان یونین کا مظفرنگر ایس ایس پی دفتر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کی کال پر کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر اترپردیش کے مظفر نگر کے ایس ایس پی دفتر پر ہلہ بول احتجاج کیا گیا۔ صبح 11 بجے سے ہی ہزاروں کسان اپنے اپنے ٹریکٹر ٹرالیوں میں سوار ہوکر مظفر نگر ایس ایس پی آفس پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ 400 ٹریکٹر ٹرالیاں شہر میں پہنچیں تو چاروں طرف جام کی صورت حال تھی۔

غور طلب ہو کہ احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات کیے گئے تھے۔ شہر کے چاروں طرف سے ناکہ بندی کر دی گئی، شہر کے اہم چوراہوں پر پولیس تعینات تھی، کارکنوں نے ایس ایس پی آفس کے گیٹ پر بی کے یو کا جھنڈا بھی لگا دیا اور وہیں پر بیٹھ گئے۔ احتجاج کے دوران بی کے یو کے کارکنوں نے ایس ایس پی آفس میں ہنگامہ آرائی کی۔ کسانوں نے ایس ایس پی آفس کے درمیان پارک میں ٹریکٹر سے کافی دیر تک اسٹنٹ بھی کیے۔

دوپہر تقریباً 2 بجے راکیش ٹکیت اور چودھری نریش ٹکیت ایس ایس پی آفس میں جاری احتجاجی مقام پر پہنچے۔ شام 5 بجے ایس ایس پی سنجیو سمن اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری بلٹ موٹر سائیکل پر ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور بی کے یو کے وفد سے بات کی۔ شام 6 بجے ایس ایس پی اور ضلع مجسٹریٹ احتجاجی مقام پر پہنچے، جہاں کسان لیڈر چودھری نریش ٹکیت نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو خوب کھری کھری سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ مان جاؤ ورنہ ضلع میں گاڑی پر کمل کے پھول کا جھنڈا نظر نہیں آئے گا۔ آپ لوگ سیاست میں حصہ نہ لیں، اگر آپ لوگ اس ضلع کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں کہ یہ ملک خود ہی تباہ ہو جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری نے کسانوں کو گنے کی بنیادی ادائیگی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلع کی تقریباً تمام شوگر ملوں نے اپنے گنے کی ادائیگی کر دی ہے۔

بجاج شوگر مل میں کسانوں کو گنے کی ادائیگی 5 نومبر تک کر دی جائے گی۔ کسانوں کو جو بھی بجلی اور دیگر مسائل درپیش ہیں۔ ان کو بھی حل کیا جائے گا اور ہر مہینے کے بدھ کو ضلع کے تمام بلاک پر کسان ڈے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی کی یقین دہانی پر چودھری نریش ٹكيت نے 6:25 بجے دھرنا ختم کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.