ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد پہنچے بھارتی جنتا پارٹی یوا مورچہ کے صوبائی صدر پرانشودت دویدی کا مرادآباد میں زور دار استقبال کیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے صوبائی صدر بننے کے بعد پرانشودت دویدی پہلی بار مرادآباد پہنچے۔
مرادآباد کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پرانشودت دویدی نے کہا کہ 'ابھی پچھلے دنوں میڈیا کے دفتروں پر چھاپہ ماری کی گئی اس معاملے میں بھارتی جنتا پارٹی بدلے کی نیت سے کام نہیں کرتی ہے چھاپے ماری کرنا سرکار کا اپنا ایک الگ کام ہے فی الحال ابھی اس معاملے میں مجھے زیادہ جانکاری نہیں ہے۔'
انہوں نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے اگر پارٹی نوجوانوں کو ٹکٹ دیتی ہے تو ہم سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر لائیں گے، لیکن یہ پارٹی کا فیصلہ ہے پارٹی کس کو ٹکٹ دیتی ہے اور کس کو نہیں دیتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے رہنما ونئے کشواہا آر جے ڈی میں شامل
پرانشودت دویدی نے مزید کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نے مجھے یوا مورچہ کے صوبائی صدر کی ذمہ داری دی ہے میں شہر جا کر لوگوں سے ملاقات کر رہا ہوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے منصوبوں کو بتا رہا ہوں۔ پارٹی نوجوانوں کے لیے کام کر رہی ہے سبھی کے لیے روزگار ہے۔ ہماری پارٹی کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس اسی نعرے کے ساتھ پارٹی کام کر رہی ہے نا کہ بدلے کی نیت سے۔'