اترپردیش میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی پیر کے روز ضلع بارہ بنکی پنچے۔ وہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو بی جے پی کی بی پارٹی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے کبھی نہیں روک پائیں گی۔
شوکت علی نے کہا کہ 'اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاگیداری سنکلپ مورچہ ہی بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکے گا۔ بھاگیدری سنکلپ مورچہ کا دروازہ کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ تمام سیکولر جماعتوں کے لیے کھلا ہے۔
اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے بی ایس پی کے لیڈر فرخ مختار عرف کنور جامعی کو اے آئی ایم آئی ایم شامل کرایا۔ کنور جامعی پچھلے کئی سالوں سے بی ایس پی کے رکن تھے، لیکن کچھ سالوں سے وہ پارٹی میں وفادار کارکنوں کی نظر اندازی سے مایوس تھے۔
ایک سوال کے جواب میں پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے بتایا کہ 'یہ سچ ہے کہ ایک عرصے سے ان کی پارٹی پر بی جے پی کی بی پارٹی ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جو برادری بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتی اس قوم کا رہنما بی جے پی کا ایجنٹ کیسے ہوسکتا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جو پارٹی بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بناتی ہے وہ بی ٹیم ہے۔
یہی نہیں، سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں انہوں نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے دوبارہ پی ایم بننے کی خواہش ظاہر کی تھی، وہ پارٹی بی ٹیم ہیں۔ ریاستی صدر شوکت علی نے کہا کہ 'بھاگیداری سنکلپ مورچہ سے وابستہ تمام پارٹیاں مل کر بی جے پی کو اقتدار سے ہٹائیں گی۔
مزید پڑھیں:
'حکومت ہند اگر ہمیں قبول نہیں کرتی تو ہمیں پاکستان بھیج دیا جائے'
واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر سہیل دیو، بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے بھاگیداری سنکلپ مورچہ بنایا ہے جو ریاست کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 403 نشستوں پر الیکشن لڑے گا۔