ETV Bharat / state

Bhadohi Youth Caught by Pakistani Army یوگی آدتیہ ناتھ سے بھدوہی کے نیرج کو پاکستان سے وطن واپس لانے کی اپیل

بھدوہی کا ایک نوجوان نیرج گجرات میں ماہی گیروں کی کشتی چلاتا تھا، پاکستانی فوج نے سرحد عبور کرنے کے معاملے میں اسے 9 افراد کے ساتھ کشتی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں نیرج کے اہلخانہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی کہ نیرج کو بھارت واپس لایا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 10:43 AM IST

یوگی آدتیہ ناتھ سے بھدوہی کے نیرج کو پاکستان سے وطن واپس لانے کی اپیل

بھدوہی: ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے بھٹیواڑہ گاؤں سے ایک نوجوان کو پاکستان میں قید کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان گجرات میں کشتی چلاتا تھا۔ پاکستانی فوج نے اسے ماہی گیری کے دوران سرحد عبور کرنے کے معاملے میں کشتی پر سوار تمام 8 افراد کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے کو تقریباً ڈیڑھ سال گزر چکے ہیں۔ لیکن، اہلخانہ کو نوجوان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرہ کے رشتہ داروں نے اب ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے نوجوانوں کو وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ بھٹیواڑہ گاؤں کے رہنے والے ادے راج بند کے 3 بیٹے ہیں۔ تینوں میں سب سے بڑا بیٹا نیرج بند (22) ہے۔ ادے راج بند نے بتایا کہ ان کا بیٹا نیرج اپنے 8 رشتہ داروں کے ساتھ کام کرنے کے مقصد سے 8 فروری 2022 کو گجرات گیا تھا۔ وہاں نیرج ماہی گیروں کی کشتی چلانے کا کام کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج نے نیرج سمیت تمام 9 افراد کو ماہی گیری کے دوران سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیرج کی بیوی پوجا نے بتایا کہ نیرج کے مالک نے اسے فون کرکے اس کی اطلاع دی۔ پوجا نے بتایا کہ اس کی شادی 3 سال قبل نیرج سے ہوئی تھی، جب نیرج کام کرنے کے لیے گجرات گیا تب وہ حاملہ تھی۔ جس کے بعد اسے ایک بیٹا ہوا۔ اب بیٹا ایک سال کا ہونے والا ہے، جس کے ساتھ وہ اپنے شوہر کی واپسی کے لیے در در بھٹک رہی ہے۔ وہ افسران کے دفاتر کے چکر لگا رہی ہے۔ لیکن، اس کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ پوجا نے کہا کہ 'تقریباً ڈیڑھ سال ہو گیا ہے۔ ان کے شوہر نیرج پاکستان میں کس حال میں ہیں، ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان سے بات بھی نہیں ہوتی۔ حکام کو متعدد بار شکایات کی گئیں۔ لیکن، حکام نے معاملہ کو سرد خانے میں ڈال دیا۔ وہیں اس معاملے میں ایس پی ڈاکٹر انیل کمار نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کو اس معاملے سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Man Returns After 17 years in Pak jail بہار کے شیام سندر کی 17 برس بعد پاکستان سے وطن واپسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.