ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں گاؤں کے سربراہوں اور گرام پنچایتوں کے عہدیداروں کے ساتھ، 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' اسکیم کے تحت جانسٹھ راڈ پر نجی بینكٹ ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
وہیں پروگرام کی صدارت ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو نے کی۔
اس پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر مسٹر آلوک یادو، ضلع پنچایت راج افسر مسٹر سدھیر کمار سریواستو، ضلع تپدق کے افسر ڈاکٹر لوکیش گپتا سمیت ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مسٹر محمد مشفقین موجود رہے۔
اس موقع پر ریحانہ ادیب کی سربراہی میں ٹیم نے بیٹیوں کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لئے نغمے بھی گائے۔
وہیں کلکٹر سیلوا کماری جے نے اپنے خطاب میں حکومت کی ترجیح کی مختلف اسکیموں کے تعلق سے بتایا اور گاؤں کے ہیڈ اور گرام پنچایت افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں کی سطح پر سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کریں۔
مزید پڑھیں:'اقدار اور صحافت کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں'
'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' 'وزیر اعلی کنیا سمنگلا یوجنا' اور 'پنشن یوجنا' کے بارے میں معلومات ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد مشفقین نے دی ہے۔
وہیں پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے بچیوں کی حفاظت اور 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پر حلف لیا آخر میں پروگرام کا اختتام ضلع پروبیشن آفیسر مسٹر محمد مشفقین نے کیا۔