ETV Bharat / state

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں 'آتم نربھر' کی شاندار مثال

بھارت میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے قہر کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے متعدد بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے کئی بار آتم نربھر یعنی خود کفیل بننے کا ذکر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ خود کفیل بنیں۔

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں 'آتم نربھر' کی شاندار مثال
وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں 'آتم نربھر' کی شاندار مثال
author img

By

Published : May 22, 2020, 6:23 PM IST

بنارس کے سگرا علاقے کے رہنے والے راجیندر اگرچہ جسمانی اعتبار سے معذور ہیں لیکن حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ راجیندر نہ صرف اپنی جدوجہد کے ذریعے رزق حلال حاصل کر رہے ہیں بلکہ خود کفیل کی شاندار مثال بھی ہیں۔

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں 'آتم نربھر' کی شاندار مثال

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں راجیندر گذشتہ 20 برس سے خود کفیل ہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی کمائی سے شادی بھی کی۔ پیر میں شدید تکلیف اور عمر کے آخری حصے میں بھی بنارس کی سڑکوں پر رزق کے لیے جدو جہد کرتے ہوئے راجیندر اکثر دیکھے جاتے ہیں۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ سخت بیماری ہے پیروں میں تکلیف ہے ایسے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں تو آپ نے ایسا راستہ کیوں نہیں اختیار کیا؟ اس کا جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم محنت کر کے کھاتے ہیں چوری نہیں کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پولیس کی زیادتی کا بھی ذکر کیا۔

راجیندر کی جدوجہد نہ صرف پریشان حال افراد کے لیے نمونہ ہے بلکہ لاک ڈاؤن کی مشکلات سے ابھرنے کے لیے بھی راجیندر سے سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.