ETV Bharat / state

سہارنپور: خاتون کو گالی دیتے ہوئے ایس ایچ او کا آڈیو وائرل - ایس ایچ او کرن پال سنگھ

سہارنپور کے پولیس اسٹیشن بہٹ کے ایس ایچ او کرن پال سنگھ کا ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو میں ایس ایچ او پوجا نام کی خاتون کو فحش گالیاں دے رہے ہیں۔

سہارنپور: خاتون کو گالی دیتے ہوئے ایس ایچ او کا آڈیو وائرل

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 6:45 PM IST

سہارنپور سے ایک مرتبہ پھر خاکی کو شرمسار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ سہارنپور کے تھانہ بہٹ کے ایس ایچ او کرن پال سنگھ کا ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو میں ایس ایچ او پوجا نام کی خاتون کو فحش گالیاں دے رہے ہیں۔

سہارنپور: خاتون کو گالی دیتے ہوئے ایس ایچ او کا آڈیو وائرل

دراصل نے پوجا نام کی خاتون 'اسٹون کریشر' کا کاروبار کرتی ہیں۔ انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے پارٹنرز ریکیش، امت اور منٹو کے خلاف بہٹ تھانہ میں بدسلوکی اور مارپیٹ کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

ان کا الزام ہے کہ پارٹنرز سے الگ ہونے کے بعد جب وہ حساب کتاب کرنے گئیں تو پارٹنروں نے ان کے ساتھ مارپیٹ اور گالی گلوج کی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔

معاملے کی شکایت کرنے پوجا پولیس کے پاس پہنچی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی، جس کے بعد ریکیش، امت اور منٹو انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔

جس کے بعد انہوں نے سی ایم پورٹل پر اپنی شکایت کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت عام ہونے کے بعد بہٹ ایس ایچ او ناراض ہو گئے اور خاتون کے متعلق نہایت فحش گالیاں دینے لگے۔ جس کا آڈیو وائرل ہو رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر کا گلا گھونٹ دیا، اب اندر آنا چاہتے ہیں: سپریم کورٹ

وائرل آڈیو پر ایس ایس پی نے جانچ کے بعد کارروائی کی حکم دیا ہے۔ وہیں پوجا کا الزام ہے کہ بہٹ ایس ایچ او ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

فی الحال ایس ایس پی معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.