ریاست اتر پردیش کے 73 اضلاع میں بی ایڈ داخلے کے امتحانات گزشتہ ماہ 9 اگست کو ہوئے تھے۔ حالانکہ اپوزیشن جماعتوں نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بچوں کی جان مصیبتوں میں ڈال امتحان کروانا صحیح فیصلہ نہیں ہے۔
بی ایڈ داخلے کے لیے ہوئے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ طلبا لکھنؤ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ اس سے قبل نتائج دوپہر کو آنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پشپیش پنت ایودھیا مسجد کے کنسلٹنٹ کیوریٹر مقرر
امتحان میں سماجی دوری کا خیال رکھنے کے لیے سینٹر کی تعداد بڑھا دی گئی تھی جبکہ طلبا کی تعداد سینٹرز میں کم کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آج نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا، جو طلبا کامیاب ہوں گے، انہیں ستمبر ماہ کے آخری ہفتہ سے کاؤنسلنگ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔