اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں ایک خاتون کے بیٹا نہ پیدا ہونے سے ناراض سسرال والوں اسے پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھا سنگھ نے بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے رام نگر باشندہ نیرج پرجاپتی کی شادی ضلع ہمیر پور کے بھروا سمیر پور باشنہ دیوی دین کی بیٹی کثما سے تقریبا دس سال پہلے شادی ہوئی تھی۔شادی کے سات سال بعد کثما کے یہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔ لیکن بیٹے کی امید لگائے بیٹھے نیرج اور اس کے اہل خانہ نے کثما کا ہراساں کرنا شروع کردیا۔کثما کے یہاں دوسری پیدائش بھی بچی کی ہوئی ہے۔Daughter-in-law was kicked out of the House for Not having a son
ایس پی نے بتایا کہ جمعہ کی رات پیش آئے واقعہ میں نیرج اور اس کے اہل خانہ نے کثما کو بیٹا نہ پیدا کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی اور اسے گھر سے نکال پر روڈ پر چھوڑ دیا گیا۔راہ گیروں نے متاثرہ کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گھریلو تشدد کے سنگین معاملے میں پولیس نے کثما کو اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے اسپتال میں کثما کے بیان ریکارڈ کئے اور متعدد دفعات بشمول اقدام قتل میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:Occupy Old Woman's House: ‘‘مجھے میرا گھر واپس دلاؤ‘‘ معمرخاتون کی ضلع انتظامیہ سے اپیل
ایس پی نے بتایا کہ ملزم شوہر نیرج فرار بتایا جارہا ہے۔اس کی گرفتاری کے لے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یواین آئی