سماجوادی پارٹی کا الزام ہے پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بی ڈی سی ممبران پر بی جے پی کے لیے ووٹ کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس کے خلاف سماجوادی پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر انتباہ دیا ہے کہ اگر اسے روکا نہ گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح سماجوادی پارٹی کے سینئیر رہنما اروند سنگھ گوپ کی قیادت میں تمام ارکان اسمبلی اور دیگر رہنما نے کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔
اس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ 'پارٹی کو اطلاع ملی ہے کہ ضلع کے الگ الگ خطوں سے بی ڈی سی اراکین پر پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بی جے پی کو ووٹ دینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ یہی نہیں اس کےلیے بی ڈی سی اراکین کا استحصال بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا رام نگر کوتوالی میں ایک بی ڈی سی رکن کو تین سے بیٹھا کر رکھا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی جمہوری نظام میں اعتماد رکھتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے انتخابات میں سب اپنی مرضی سے ووٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: رامپور: بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام
اروند سنگھ نے کہا کہ ہماری شکایت پر ضلع مجسٹریٹ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر اس پر غور نہیں کیا گیا وہ احتجاج کریں گے۔