ETV Bharat / state

بریلی: تجاوزات کے نام پر مندر مسجد کو مسمار کرنے کا بی ڈی اے پر الزام

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 9:27 AM IST

تجاوزات کے خلاف جنگی سطح پر چلائی جا رہی اس مہم میں تمام کالونیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں غیر قانونی طریقے سے بغیر نقشہ پاس کرائے ہوئے تعمیرات کیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں بی ڈی اے نے آج رام گنگا ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی قبضے ہٹائے۔

بریلی: بی ڈی اے نے تجاوزات کے نام پر مسجد اور مندر کو مسمار کیا

ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں بریلی ڈولپمنٹ اتھاریٹی یعنی بی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، اس کے تحت آج شہر کی 'رام گنگا ہاؤسنگ اسکیم' کے اطراف میں کیے گئے غیر قانون قبضہ کو ہٹایا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور بی ڈی اے کی ٹیم پر پتھراؤ کر دیا۔

تجاوزات کے خلاف جنگی سطح پر چلائی جا رہی اس مہم میں تمام کالونی کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں غیر قانونی طریقے سے بغیر نقشہ پاس کرائے ہوئے تعمیرات کیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں بی ڈی اے نے آج رام گنگا ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی قبضے ہٹائے۔

اہم بات یہ ہے یہ بی ڈی اے نے ایک قدیمی مزار کے اطراف میں کیا گیا غیر قانونی قبضہ کو بھی مسمار کر دیا۔ بی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہاں مزار کے برابر میں تجاوزات کو مسمار کیا گیا ہے، جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ایک زمانے سے مسجد تعمیر ہے۔

حالانکہ بی ڈی اے اسی کالونی میں ایک مندر کو بھی مسمار کر دیا، بی ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2004ء میں جب بی ڈی اے نے اس زمین کو حصول کیا تھا، تب یہاں نہ تو کوئی مسجد تھی اور نہ ہی کوئی مندر تھا۔

اس کے علاوہ نہ ہی بی ڈی اے کی اسکیم میں ایسے مذہبی مقامات کو تعمیر کرنے کا کوئی منصوبہ ہے، اس کے باوجود یہاں لوگ غیر قانونی طریقے سے تجاوزات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ آج ایسے تمام غیر قانونی قبضہ کو ہٹٓا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.