سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی رات بی آر ڈی میڈیکل کالج سے موصول رپورٹ میں 16 افراد میں کورونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے۔ اس سے قبل ضلع میں 104افرادکورونا پازیٹیو تھی۔اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر 120ہوگئی ہے۔ اس میں سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 28 افراد ٹھیک ہوکر اپنے اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
90مریضوں کا علاج کووڈ۔19اسپتال منڈیروا اور کووڈ۔19اسپتال رودھولی میں چل رہا ہے۔
اس درمیان ردوھولی تحصیل علاقے کے اتر ڈیہا کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس گاؤں کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے۔ سبھی کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ روزہ مرہ کی ضروریات کی اشیاء کی سپلائی انتظامیہ کی اجازت کے بعد کیا جاسکے گا۔