کانگریس پارٹی کے رہنما ادت راج نے گزشتہ روز ایک پوسٹر جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ 5 اکتوبر کی صبح دہلی سے ہاتھرس تک مارچ کریں گے اور اس کے لئے انہوں نے لوگوں سے دہلی کے نارتھ ایونیو میں جمع ہونے کی اپیل بھی کی تھی۔
یہاں سے جمع ہونے کے بعد تمام لوگ ہاتھرس کے لئے روآنہ ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے اعلی افسران ڈنڈی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بیریکیڈنگ شروع کردی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سیکڑوں افراد پیدل دہلی سے ہاتھرس جائیں گے۔
ایسی صورتحال میں پولیس نے سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرتے ہوئے بیریکیڈنگ کر دی ہے اور فی الحال دو لین ڈی این ڈی کھول دی۔
ڈی این ڈی بارڈر پر ایک بار پھر پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔ خواتین پولیس اہلکار، محکمہ ٹریفک کے عملہ اور پولیس فورس ڈی این ڈی پر جمع ہو گئے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیدل مارچ کرکے ہاتھرس جانے والے تمام لوگوں کو روکنے کی کوشش کی جائے گی اور انہیں واپس دہلی بھیجا جائے گا۔