ETV Bharat / state

بریلی: زینب کانونٹ اسکول نے چھ ماہ کی فیس معاف کی - مڈل کلاس فیملی

کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تمام اسکول گزشتہ چھ مہینے سے بند ہیں۔ اسکول مالکان طلبہ کے والدین سے فیس جمع کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس کے برعکس بریلی میں واقع ایک اسکول نے اپنے تمام طلبا و طالبات کی چھ مہینے کی فیس معاف کر دی ہے۔

Zainab Convent School waives six-month fees
بریلی: زینب کانونٹ اسکول نے چھ ماہ کی فیس معاف کی
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:11 PM IST

بریلی میں واقع زینب کانونٹ اسکول کے مالک اور ڈائریکٹر ڈاکٹر قدیر احمد نے اعلان کیا ہے کہ اپنے تمام طلبہ کی ماہ مارچ سے لیکر ستمبر تک یعنی چھ مہینے کی کل فیس معاف کردی ہے۔

ڈاکٹر قدیر احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اس پرآشوب دور میں لوگوں کے سامنے معیشت کا بحران ہے، لوگوں کے ہاتھوں سے کام ختم ہو رہا ہے۔ جن کے ہاتھوں میں کام بچا ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گزشتہ چھ مہینے میں حکومت کے لاک ڈاؤن کے نفاذ نے کاروبار کی کمر توڑکر رکھ دی ہے، بازاروں کو کھولنے کی ہدایات میں بھی تذبذب کے حالات نے کاروبار کو تباہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر قدیر احمد نے مزید کہا کہ اب تک اسکول کھولنے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ مڈل کلاس فیملی کے پاس دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے تو اسکول فیس کا انتظام کرنا حال فی الحال ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس جمع نہ کر پانے کی صورت میں والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ لہذا والدین کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے یہ راستہ نکالا گیا ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ کی فیس معاف کر دی جائے۔ اب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد والدین بغیر کسی تفریق کے اپنے بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.