ETV Bharat / state

یوپی حکومت کا کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کو ماہانہ چار ہزار روپے دینے کا اعلان - کورونا میں اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کو اترپردیش حکومت کا ساتھ

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی ڈویژن کے چار اضلاع میں اب تک 58 بچوں کے والدین کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت بطور امداد ان تمام بچوں کو چار ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

کورونا میں اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کو اترپردیش حکومت کا ساتھ

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:49 PM IST

کورونا کی دوسری لہر میں اپنے عزیزوں کا کھونے والے ان بچوں کا ہاتھ تھامنے کی تیاری اتر پردیش حکومت کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ایسے تمام بچوں کی نگرانی کرنے، ان کی مدد کرنے اور انہیں تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے سخت ہدایت بھی دی ہے کہ یتیم بچوں کی مدد کے نام پر سوشل میڈیا پر فرضی ہمدردی کھانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائےگا۔

کورونا وبا کا اثر کم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اب کورونا کی وجہ سے ہونے والے ان خاندانوں کی فہرست تیار کر رہی ہے، جن کا معاشی، کاروباری اور خاندانی نقصان ہوا ہے۔سب سے پہلے ان یتیم بچوں اور ایسے خاندان کی فہرست تیار کی جائے گی، جن کی سرپرست کی موت کورونا کی وجہ سے واقع ہوئی ہو۔

اس سلسلے میں خاندانوں کی تفصیلات کو ترجیح کے طور پر جمع کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے، جن کے والدین کے انتقال کے بعد گھروں میں دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہورہا ہے اور انہیں فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتظامیہ ان خاندانوں کو اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کورونا میں اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کو اترپردیش حکومت کا ساتھ

”اتر پردیش اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن“ کے چیئرمین ڈاکٹر وشیس گُپتا کے احکامات اور ضلع انتظامیہ کے ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر نیتا اہیروار نے بریلی میں ترجیح کے طور پر فہرست تیار کی ہے۔ اس فہرست میں، کورونا میں اپنے والد اور والدہ یعنی والدین کو کھونے والے بچوں یا صاحب روزگار شخص کی موت سے پریشان خاندان کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت بطور امداد ان تمام بچوں کو چار ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق بریلی ڈویژن کے چار اضلاع میں اب تک 58 بچوں کے بارے میں معلومات موصول ہو چکی ہیں۔ ڈویژن کے ضلع بدایوں میں 8 بچے، ضلع پیلی بھیت میں 7 بچے، ضلع شاہ جہاں پور میں 11 بچے اور ضلع بریلی میں 32 بچوں کے والدین کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔

اتر پردیش حکومت کی طرف سے گائیڈ لائن اور ہدایات کے ساتھ ساتھ یہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ جو بھی شخص کسی بھی بچے کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات عام کرتا ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرکے چندہ جمع کرتا ہے، ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیجا جائے گا۔ جبکہ یتیم بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کی ذمہ داری محکمہ بنیادی تعلیم کے ذمہ رہےگی۔ م

حکمہ محنت اور روزگار کو بچوں کی مزدوری سے بچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بچوں کی تعلیم اور بحالی کے لئے ہر طرح کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ بچوں کو شامل کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یتیم بچوں کے استحصال کو روکنے کے لئے سخت نگرانی کرے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.