ETV Bharat / state

Bareilly Municipal Corporation: بریلی بلدیہ ہاؤس ٹیکس کی شرح نئے سرے سے طے کرے گی

بریلی شہر میں رہنے والے شہریوں کے لیے یہ خبر پریشان کن ہو سکتی ہے۔ اگر آپ بریلی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہتے ہیں اور آپ اپنے گھر کے سائز کے مطابق کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں تو آپ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ حکومت اتر پردیش نے ایک ایجنسی سے بریلی میں سروے شروع کرایا ہے۔ ایجنسی تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار گھروں کا سروے کرنے کے بعد ٹیکس کی شرح نئے سرے سے طے کرے گی۔Bareilly Municipal Corporation

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 7:56 PM IST

بریلی میونسپل کارپوریشن ہاوس ٹیکس کی شرح نئے سرے سے طے کرے گی

بریلی: اترپردیش کے بریلی شہر میں بی ایم سی کے دائرے میں کل 80 وارڈ آتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایجنسی صرف دو وارڈوں کا سروے کرے گی اور ان وارڈوں میں تعمیر شدہ مکانوں کے سائز کی رپورٹ بی ایم سی کے اعلیٰ افسران کے سپرد کرے گی۔ پھر بی ایم سی کے ٹیکس محکمہ میں ٹیکس دہندگان کے گھر کے سائز اور جمع کی جانے والی رقم کا تقابلی مطالعہ کیا جائے گا۔ اگر مکان کے سائز کے مطابق ٹیکس جمع نہیں ہو رہا ہے تو پھر مکان مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Bareilly Municipal Corporation On House Tax

بی ایم سی نے اپنی بورڈ میٹنگ میں قوانین میں معمولی تبدیلی کرکے طے کیا ہے کہ کسی مکان کا ٹیکس گھر کا سائز اور گھر کے باہر سے جانے والی سڑک کی چوڑائی کے حساب سے طے کیا جائےگا۔ حکومت نے محسوس کیا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں سبھی میونسپل کارپوریشن کے ہاؤس ٹیکس کی صورتحال تشویشناک ہے۔

میونسپل کارپوریشن میں جمع ہونے والی رقم کے حساب سے ہزاروں شہری ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جبکہ مکانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی ادارے بھی ہزاروں میں موجود ہیں۔ فوری سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے تجارتی اداروں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے، جو رہائشی مکان میں چل رہے ہیں۔ وہ صرف گھر کے ٹیکس کی شکل میں رقم ادا کرتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ بریلی میونسپل کارپوریشن شہریوں سے تقریباً 40 کروڑ روپیہ سالانہ ہاؤس ٹیکس کے طور پر وصولی کرتا ہے۔ سال 23۔2022 کے لیے بی ایم سی نے 45 کروڑ روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مارچ سے لیکر جولائی تک تقریباً 10 کروڑ روپے خزانے میں جمع بھی ہو چکے ہیں۔ بی ایم سی اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھانے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بریلی: چینی مصنوعات کا بائیکاٹ

بریلی میں سروے کرنے کا کام ایک ایجنسی کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں کل 30 افراد کام کریں گے۔ یہ ٹیم ایک وارڈ کا سروے 10 سے 12 دن میں مکمل کرےگی۔ ایک وادڑ کا سروے مکمل ہونے کے بعد ٹیم اپنی رپورٹ بی ایم سی کے سپرد کرےگی اور پھر دوسرے وارڈ میں سروے کے لیے چلی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.