ETV Bharat / state

بریلی: لاک ڈاؤن میں رعایت، بازار کی رونق لوٹ آئی

author img

By

Published : May 21, 2020, 11:56 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر تقریباً دو ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد لوگ بازاروں کی جانب لوٹے تا ہم اس دوران سماجی فاصلے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

لاک ڈاؤن میں رعایت
لاک ڈاؤن میں رعایت

ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد بازاروں میں لوگوں کی آمد و رفت کثیر تعداد میں نظر آئی۔

لاک ڈاؤن میں رعایت، ویڈیو

شہر کے سیلانی، جگت پور اور دیگر مقامات پر لوگوں نے کورونا وائرس کے تئیں قوانین پر عمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، حالانکہ مقامی لوگ شہر کاجائزہ لینے کے لیے گھروں سے باہر تو نکلے لیکن دکانوں کی دہلیز تک نہیں پہنچے۔

بریلی میں لاک ڈاؤن میں دکانیں کھولنے کی اجازت ملی تو لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور مرکزی بازاروں کے ساتھ ساتھ گلی اور محلّوں میں بھی لوگوں کو مجمع لگا رہا۔

قطب خانہ اور سیلانی علاقوں میں لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلہ کے قوانین کو درکنار کرتے ہوئے جم کر اس کی خلاف ورزی کی، شہری کثیر تعداد میں سڑکوں پر اُترے اور تمام چیزوں کا جائزہ بھی لیا لیکن جیب میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے دکانوں کی دہلیز تک پہنچنے کی ہمت نہیں دکھا سکےْ

اس کے برعکس دکانوں پر بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے لوگ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتے ہوئے نظر آئے نیز سوچل ڈسٹینسنگ کو بالائے طاق رکھ دیا۔

تقریباً 58 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے بازاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی تو ضلع انتظامیہ نے دکانیں کھولنے کا روسٹر تیار کر دیا۔ مختلف دکانوں اور اداروں کو ہفتے میں تین دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن شہر کی سڑکوں اور مرکزی بازاروں کا نظارہ بھی مختلف تھا۔ بغیر اجازت کے بھی کئی دکانیں اور شورومز کھلے رہے۔

حالانکہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں قید رہنے کی وجہ سے گھر میں رکھی بچت کی ساری رقم ختم ہو چکی ہے۔ لوگ گھروں سے باہر تو نکل آئے لیکن دکان اور شوروم کی دہلیز پر قدم رکھنے کی ہمت نہیں جٹا سکے۔ ظاہر ہے ایک عام آدمی اس وقت سخت معاشی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.