ETV Bharat / state

بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ

شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر جیسے حسّاس امور پر ملک کی سیاست مرکوز ہوکر رہ گئی ہے لیکن اس کی آڑ میں بنیادی امور قومی دھارے سے دور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ
ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 8:54 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST

ملک کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے بریلی میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر نے شہر کے مختلف راستوں پر پیدل مارچ کیا۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر کا پیدل مارچ ، ویڈیو

بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر شیو پرتاپ سنگھ یادو نے ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے پیدل مارچ نکالا۔

چونکہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا طلباء کے گروپ کو ساتھ لیکر چلنے سے پرہیز کرتے ہوئے شیو پرتاپ سنگھ نے ہاتھوں میں ترنگا پرچم لے کر تنہا مارچ نکالا۔

تاہم یونین کے تمام طلباء اور کارکنان ان کے آس پاس بطور نگران کار چلتے رہے۔

شیو پرتاپ سنگھ کے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا تھا اور اُنہوں نے مختلف نعرے لکھے ہوئے بینر کو اپنے بدن پر لٹکایا ہوا تھا جس پر بیروزگاری کا بڑھتا گراف، صحت محکمہ کے ناقص انتظامات، نامکمل ترقیاتی کام، بڑھتی افراط زر، گھٹتی ہوئی جی ڈی پی، تیل کی بڑھتی قیمتیں، بڑھتے ہوئے جرائم، سرمایہ داری کو فروغ، نجی شعبہ کو مسمار کرنے جیسے ضروری مسائل درج تھے۔

شیو پرتاپ سنگھ نے سب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کی۔

اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت سی اے اے ، این آر سی اور فرقہ وارانہ امور پر توجہ دے رہی ہے تاکہ تمام بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ کا رخ موڑا جا سکے۔

Intro:up_bar_1_march on foot for essential issues_avb_7204399

شہریت ترمیمی قانون اور قومی رجسٹر برائے شہریت جیسے حسّاس امور پر ملک کی سیاست مرکوز ہوکر رہ گئ ہے، لیکن اس کی آڑ میں بنیادی امور قومی دھارے سے دور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان مسائل کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے بریلی میں ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر نے شہر کے مختلف راستوں پر پیدل مارچ نکالا۔
Body:
بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر شیو پرتاپ سنگھ یادو نے ملک کے بنیادی امور کی طرف توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے پیدل مارچ نکالا۔ چونکہ ضلع میں دفعہ ۱۴۴ نافذ ہے، لہذا طلباء کے گروپ کو ساتھ لیکر چلنے سے پرہیز کرتے ہوئے شیو پرتاپ سنگھ ہاتھ میں ترنگا لیکر تنہا مارچ نکالا۔ تاہم، یونین کے تمام طلباء اور کارکنان ان کے آس پاس بطور نگرانی کرتے ہوئے چلتے رہے۔ طلباء لیڈر کے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا تھا اور اُنہوں نے سلوگن لکھا ہوا قمیض نما ایک پینر پہن رکھا تھا۔ جسکے دونوں طرف بےروزگاری کا بڑھتا گراف، صحت محکمہ کے ناقص انتظامات، نامکمل ترقیاتی کام، بڑھتی افراط زر، گرتی جی ڈی پی، تیل کی بڑھتی قیمتیں، بڑھتے ہوئے جرائم، سرمایہ داری کو فروغ، نجی شعبہ کو مسمار کرنے جوسے ضروری مسائل و معاملات درج تھے۔

شیو پرتاپ سنگھ نے سب سے پہلے آئین کے مصنف ڈاکٹر بھم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ، آئین کو موثر انداز میں نافذ کرانے والے سردار بلّبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اور پوری دنیا کو عدم تشدد کی تعلیم دینے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کی۔ اس موقع پر، اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے ، این آر سی اور فرقہ وارانہ امور پر توجہ دے رہی ہے تاکہ تمام بنیادی امور سے عوام کی توجہ کا رخ موڑا جا سکے۔

بائٹ 01۔۔ شیو پرتاپ سنگھ یادو، سابق صدر، طلباء یونین، ایم جے پی روہیلکھنڈ یونی ورسٹی، بریلی
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.