اترپردیش کے ضلع بریلی میں درگاہ شاہ شرافت میاں کی سب سے اہم بزرگ شخصیت اور پیر و مرشد حضرت شاہ ثقلین میاں کے چھوٹے بھائی حضرت ممتاز میاں آج بروز جمعرات رحلت فرماگئے ہیں۔ اُن کے انتقال کے بعد شہر میں تمام لوگ رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔
اُن کی عمر 70 برس تھی۔ وہ ضلع بریلی کے پڑوسی ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ کے آبائی رہائشی تھے۔ اُنہیں اپنی آبائی رہائش گاہ کے قبرستان میں کل بروز جمعہ صبح 10/ بجے سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:تحریک آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے اردو صحافی مولوی محمد باقر
آج بریلی کے شہریوں نے ایک عظیم مرد مجاہد اور ہمدردِ قوم و ملت کو کھودیا ہے۔ ممتاز میاں نے قومِ مسلماں کے لیے تمام خدمات انجام دی اور اپنے در پر آئے کسی بھی ضرورت مند کو کبھی خالی ہاتھ نہیں جانے دیا۔