ETV Bharat / state

بریلی: اسکول فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ - up school news

لاک ڈاؤن 4 کے نفاذ کے بعد تمام کاروبارمیں عوام کی سہولیات کے لیئے رعایات دی گئ ہیں۔ کاروبار شروع کرنے کے لیئے حکومت نے گائڈ لائن جاری کی ہے۔ بہت سے کاروبار شروع کرنے کی اجازت ملی ہے، لیکن شاپنگ مال، فلم تھیئیٹر اور اسکولزاور کالجز بند ہیں۔ ایسے میں لوگوں نے اسکولانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس میں کچھ رعایات دی جانی چاہیئے۔

اسکول فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ
اسکول فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 21, 2020, 8:40 PM IST

اتر پردیش کے بریلی کے سماجی کارکن سید حیدر علی نے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے کہا کہ گذشتہ تقریباً دو ماہ سے یعنی اپریل اور مئ میں اسکول بند رہے ہیں۔ لہذا ان اسکولز کے اپنے اخراجات میں بھی کافی کمی آئ ہوگی۔ وہیں دوسری جانب طلباء طالبات کے سرپرست اور والدین نے بھی لاک داؤن کی پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے وقت گھر میں گزارا ہے۔ ظاہر ہے کہ اخراجات کے آمدنی کا ذریعہ صفررہا ہے۔ ایسے میں تمام والدین اسکول کی فیس جمع کرنے میں قاصر ہیں۔

اسکول فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ

سید حیدر علی نے دو نکات پر مبنی ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا ہے، جس میں پہلے نکتہ کے تحت انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ کتب فروشوں کو والدین سے ملنے والا 40 فیصد کمیشن ختم کیا جائے۔

جب کہ نکتہ میں یہ مطالبہ کیاگیا ہے کہ چونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولز کا خرچ بمشکل 25 فیصد آیا ہوگا۔ لہدا اسکول انتظامیہ کو اپنے طلباء طالبات کے والدین کو 75 فیصد تک فیس میں رعایت دینے کے مطالبہ پر غور کریں۔ کیوں کہ والدین کے پاس اس وقت فیس جمع کرنے کے لیئے رقم کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

اس مسئلہ کے برعکس اسکول انتظامیہ سر پرستوں پر یہ دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بچّوں کی فیس جمع کئے بغیر اُنکا داخلہ نہیں لیا جائےگا۔ سید حیدر علی نے کہا ہے کہ آئندہ اسکول کھولے جانے کے دوران والدین اور سرپرست کو یہ سہولیات ملنی چاہیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.