ETV Bharat / state

سجادہ نشیں منتخب ہونے کے بعد علی منظر اعجاز کا بریلی دورہ - شیخ علاء الدین صابر کلیری

ہریدوار میں واقع درگاہ علاؤالدین صابر پاک پیران کلیر کے سجادہ نشین علی منظراعجاز صابری ٓاج بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت پہنچے۔

علی منظر اعجاز
علی منظر اعجاز
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 11:05 AM IST

اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع درگاہ علاؤالدین صابر پاک پیرانِ کلیری کی درگاہ کے سجادہ نشین منتخب ہونے کے بعد علی منظر اعجاز نے پہلی مرتبہ ضلع بریلی کا دورہ کیا۔

ان کے اس دورہ کا مقصد ملک کی درگاہوں میں باہمی ہم آہنگی، بھائی چارگی، اتحاد اور سالمیت کا احساس پیدا کرنا تھا۔

بریلی پہنچنے کے بعد علی منظر اعجاز نے درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خان قادری سے ملاقات کی۔

علی منظر اعجاز

اس موقع پر دونوں درگاہوں سے جڑے خدام اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ درگاہ علاؤالدین صابر پاک پیران کلیری کے سجادہ نشین نے درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین کو بھی کلیری شریف آنے کی دعوت دی۔

علی اعجاز منظر کے بریلی پہنچنے پر تحریک تحفظ سنیت ٹی ٹی ایس کے رضاکاروں نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔

میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری احسن میاں نے کلیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین حضرت علی شاہ میاں، نائب سجادہ نشین یاور شاہ میاں کی دستار بندی کرکے مبارک باد پیش کی۔

دونوں سجادگان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی، بھائی چارگی، اتحاد اور سالمیت کا احساس ملک بھر میں تمام سنی درگاہوں اور خانقاہوں کے لیے ضروری ہے۔ خانقاہ رضویہ کے بزرگ بھی ہمیشہ باہمی بھائی چارے پر اصرار کرتے تھے۔

مفتی احسن میاں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کے صاحبزادے مفتی اعظم ہند نے ملک بھر کے سنی مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے کام کیا۔ کلیر شریف اور بریلی کا روحانی رشتہ ہے۔

مزید پڑھیں:بی زیڈ ضمیر احمد حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی

دونوں سجادگان نے ملک و دنیا میں امن اور خوشحالی کی دعا کے ساتھ پوری دنیا سے کورونا بیماری کے خاتمے کے لئے دعا کی۔

حضرت علی شاہ میاں نے درگاہ اعلیٰ حضرت پر چادر پوشی اور گلپوشی کرکے فاتحہ پڑھی اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے تحفظ کے لئے بھی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.