ETV Bharat / state

بریلی: سائبر دھوکہ دہی کے الزام میں ایک نائجیریائی شہری گرفتار - نائجیریا کے ایک شخص کو گرفتار

فریدپور تھانہ نے حوالہ (ہنڈی) اور سائبر فراڈ کے الزام میں نائجیریائی شہری کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

بریلی: سائیبر فراڈ میں نائجیریا کا ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 6:33 PM IST

اترپردیش میں ضلع بریلی کے تھانہ فریدپور پولیس نے حوالہ اور سائبر فراڈ کے الزام میں گرفتار ”رابرٹ اوٹو جےمے“ کو جیل بھیج دیا۔

بریلی: سائیبر فراڈ میں نائجیریا کا ایک شخص گرفتار
بریلی: سائیبر فراڈ میں نائجیریا کا ایک شخص گرفتار

پولیس نے رابرٹ اوٹو جےمے کی کسٹڈی ریمانڈ کے لیے عدالت میں عرضی لگائی ہے، اس معاملے کی سماعت 31 اگست کو ہوگی۔ ساتھ ہی سائیبر فراڈ کے معاملے میں ملوث اوٹو جےمے کے ساتھی بھورے فریدپور قصبہ کے محلہ بھورے خاں گوٹیا کے رہائشی مہدی حسن اور اس کے بیٹے ارباز سمیت دیگر دو رشتہ داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کررہی ہے۔

غور طلب ہے کہ فریدپور پولیس نے دو دن قبل نائجیریا میں ایرومی اوجو گورنمنٹ علاقے کے لاگوس میں رہنے والے ”رابرٹ اوٹو جےمے“ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ قصبہ فریدپور میں واقع محلہ بھورے خاں کی گوٹیا میں مہدی حسن اور ارباز خان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے اپنے 80 لاکھ روپے لینے یہاں آیا تھا لیکن مہدی حسن اور ارباز اُسے دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے، اس دوران گھر کی خواتین نے ہنگامہ کیا اور رابرٹ اوٹو جےمے کو پولیس کے سپرد کر دیا۔

رابرٹ اوٹو جےمے نے پولیس کو پورا واقعہ بتایا کہ وہ سائبر فراڈ کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ سے روپیے نکال کر مہدی حسن، اُس کے بیٹے ارباز اور دیگر دو رشتہ داروں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا کرتا تھا۔ پولیس نے جب ”رابرٹ اوٹو جےمے“ سے پاسپورٹ اور ویزا طلب کیا تو اُس نے دونوں دستاویز ہونے سے انکار کر دیا۔ اُس نے پولیس کو بتایا کہ وہ دہلی میں 2011ء سے رہ رہا ہے۔ اُس کا پاسپورٹ کہیں گم ہو گیا اور ویزا بھی ختم ہوچکا ہے۔ لہٰذا، وہ اپنی شکل و صورت بدل کر سائبر فراڈ کرتا رہا ہے۔ تھانہ فریدپور کے کچھ لوگ اس فراڈ گروپ کے ممبر ہیں۔

رابرٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ سائبر فراڈ کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ سے روپے نکال کر مہدی حسن، ارباز اور اُن کے رشتہ داروں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا ہے اور وہ کل رقم کے 15 فیصد روپے لے کر باقی 85 فیصد رقم مجھے نقد دیتے تھے لیکن اب 80 لاکھ روپے دینے کےلیے بدل گئے۔ وہ یہ رقم لینے کے لیے مہدی حسن کے گھر آیا تھا۔

مزید پڑھیں:

تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مہدی حسن اور اس کے بیٹے ارباز کے چار اکاؤنٹس ہیں جس میں تقریباً 80 لاکھ روپے ملک کے کئی ریاستوں سے بھیجے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے تقریبا 50 لاکھ روپے دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں نکالے بھی گئے ہیں۔ یہ رقم کن لوگوں نے نکالی ہے، پتہ چلانے کےلیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

فی الحال پولیس رابرٹ اوٹو جےمے سے پوچھ گچھ کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اُسے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ اب پولیس نے باقی معاملہ کی تحقیقات کے لیے ”رابرٹ اوٹو جےمے“ کو رمانڈ پر لینے کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ اس عرضی پر 31 اگست کو سماعت ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.