ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک شخص جب کسی طرح سے مزدوروں کی مدد نہیں کر پایا تو اس نے ایک انگوچھے سے دو رکشوں کو کھینچنا شروع کر دیا۔ اس طرح وہ تقریبآ 20 کلومیٹر تک 5 مزدوروں کو لے کر کے آیا۔
اس کے بعد رنکو نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔ رکشے والے دہلی سے بہار کے مدھے پورا جا رہے تھے۔ رنکو نے ان کی مدد کا عہد کیا۔
رکشے والوں کے مطابق رنکو نے ان سے کہا کہ وہ بیٹھیں اور رنکو ان کا رکشا کھینچے گا. لیکن رکشے والوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا.
اس کے بعد رنکو نے ان دونوں رکشوں کو انگوچھے کے مدد کھنیچنے کا فیصلہ کیا اور وہ تقریبآ 20 کلومیٹر انہیں کھینچ کر لے آئے. رکشے والوں کا کہنا ہے کہ اگر اس قسم کے افراد مل جائیں تو ان کا سفر آسان ہو جایے.