بارہ بنکی میں واقع پائینیئر اسکول میں 2 اپریل سے موبائیل ایپ کے ذریعے بچوں کی پڑھائی شروع کر دی جائے گی اور بچوں تک نئے نصاب پہنچانے کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیئے جا چکے ہیں۔
اس اسکول کی تمام شاخوں میں 2 اپریل سے تعلیم شروع کر دی جائے۔
پائینیر مانٹیسری اسکول کی مختلف علاقوں میں شاخ ہیں، نئے سیشن میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی نقصان نا ہو اس کے لیے اسکول نے لیڈ اسکلو ایٹ ہوم کے ذریعہ پڑھائی کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔
اس میں زیادہ تر طلبا کو جوڑ لیا گیا ہے اور جلد ہی بقیہ طلبا کو اس سے جوڑ لیا جائے گا۔
دو اپریل سے اس ایپ کے ذریعہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا، پائینیئر اسکول میں ڈیجیٹل کلاس کے لیے پہلے سے ہی کوششیں جاری تھیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ کام مکمل ہوگیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر بچوں کے پاس نئی کتابیں نہیں ہیں، اس کے لیے ہر درجہ کا الگ الگ واٹس ایپ گروپ بنا کر انہیں نیا نصاب بھی دستیاب کرایا جا رہا ہے۔