سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مسولی علاقے کے درگا روڈ پر کچھ افراد غیر قانونی طور سے مارفین لے کر جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تینوں کو روک کر تلاشی لی تو عمران کے قبضے سے 400 گرام، عدنان کے قبضے سے 280 گرام اور ارشاد کے قبضے سے 270 گرام مارفین برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں کو جیل بھیج دیا ہے۔