اسی سلسلے میں سنیچر کے روز سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر میں ماہانہ میٹنگ کے دروان دونوں نشستوں کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔
ضلع دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ میں لکھنؤ ٹیچر نشست کے امیدوار اما شنکر چودھری اور گریجویٹ نشست کے امیدوار رام سنگھ رانا کے نمائندے نے شرکت کی۔
تقریباً 3 گھنٹوں تک جاری اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز نے بتایا کہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے تمام عہدیداران کو اس میٹنگ میں ہدایات دی گئی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پارٹی کے تمام عہدیداران تمام ووٹرس تک پہونچ کر ان سے ووٹ دینے کی اپیل کریں۔
اس کے لئے بلاک اور سیکٹر انچارج کے ساتھ بھی جلد ہی میٹنگ کی جائے گی۔
وہیں ایس پی کے ایم ایل سی ٹیچرس لکھنؤ نشست کے امیدوار اما شنکر چودھری نے کہا کہ نان ایڈیڈ اسکول کے ٹیچرس کو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے انتخابات میں سماجوادی حکومت کے دوران تعلیمی حلقہ میں کیے گئے کاموں کی تشہیر کریں گے اور فتحیاب ہونے کے بعد ان کو دوبارہ نافذ کرانے کی کوشش کریں گے۔