ETV Bharat / state

بارہ بنکی: چار ماہ بعد قتل کا انکشاف، بیوی اور اس کا عاشق گرفتار - مقتول کی زوجہ

ایس پی یمنا پرساد کے مطابق حیدرگڑھ پولیس نے واردات کے دونوں ملزمان اجئے پرتاپ سنگھ عرف ببلو سنگھ کو ٹیکا رام مندر کے پاس سے اور مقتول کی زوجہ کو عالم پور گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔

Barabanki: Murder revealed four months later, wife and her lover arrested
بارہ بنکی: چار ماہ بعد قتل کا انکشاف، بیوی اور اس کا عاشق گرفتار
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 3:32 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے 4 ماہ قبل ہوئے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے اس واردات کو انجام دینے والے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

بارہ بنکی: چار ماہ بعد قتل کا انکشاف، بیوی اور اس کا عاشق گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کی یہ واردات ناجائز تعلقات میں مشکل بن رہے شخص کو راستے سے ہٹانے کے لئے انجام دی تھی۔ قاتل گزشتہ 4 ماہ سے پولیس کو گمراہ کئے ہوئے تھا لیکن جب پولیس کو شک ہوا تو قتل کی یہ گتھی سلجھ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 ستمبر کو اسندرہ تھانہ حلقے کے بیہٹا گھاٹ پیپا پل پر نالے میں ایک شخص کی لاش ملی تھی۔ اس لاش کی شناخت صبیحہ تھانہ حلقے کے تالہ رکن الدین پور گاؤں کے پون کمار ولد لولیش بہادر سنگھ کے طور پر ہوئی تھی۔

پولیس اس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی تھی، ایس پی یمنا پرساد کے مطابق حیدرگڑھ پولیس نے واردات کے دونوں ملزمان اجئے پرتاپ سنگھ عرف ببلو سنگھ کو ٹیکا رام مندر کے پاس سے اور مقتول کی زوجہ کو عالم پور گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ میں اجئے پرتاپ سنگھ نے اعتراف کیا کہ اس کا اپنی بہن کی جیٹھانی کی لڑکی کے ساتھ ناجائز رشتہ تھا۔ سنہ 2012 میں اجئے پرتاپ سنگھ نے اس لڑکی کی شادی اپنے گاؤں کے پون کمار کے ساتھ اس مقصد سے کرائی کی اس کے ساتھ ناجائز تعلقات بن پائے اور آسانی بھی رہے۔ شادی کے کچھ روز بعد پون کے گھر بٹوارہ ہو گیا۔

اس کے بعد تنگی ہوئی تو پون ڈرائیوری کرنے لگا۔ اجئے پرتاپ نے اس لڑکی کو کچھ زیورات دیے تھے۔ لاک ڈاؤن میں تنگی کے دوران پون نے ان زیورات کو گروی رکھ دیا اور پیسوں کی شراب پی ڈالی۔ یہ بات جب اجئے کو معلوم ہوئی تو اس نے پون کو راستے سے ہٹانے کے لئے پہلے دبئی بھیجنے کی منصوبہ بندی کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ اور ویزا نہیں بن سکا پھر دونوں نے پون کو جان سے مارنے کی سازش کی۔

واردات کے روز اجئے پرتاپ سنگھ نے پون سے کہا کہ وہ بہت اچھی شراب لایا ہے اور وہ اسے اس وقت دے گا جب وہ اپنی زوجہ سے کہے گا کہ وہ پردھان دیپو کے گھر دعوت میں جا رہا ہے۔ پلان کے مطابق دونوں ٹیکا رام بابا کے پاس ندی والے تراہے پر گئے، وہاں اجئے پرتاپ سنگھ نے پون کو دو بوتل دیشی شراب پلائی، تیسری بوتل اجئے نے اسے زبردستی پلائی، جس سے پون بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے پون کو گومتی ندی میں پھینک دیا۔

پولیس اور اس کے گھر والوں کو گمراہ کرنے کے لئے جب پون کی تلاش کی جاتی تھی تو اجئے دونوں کے ساتھ ہوتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو سکے۔ دریں اثنا پولیس نے سارے معاملے کا انکشاف کیا اور ملزمین کو گرفتار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.