ETV Bharat / state

بارہ بنکی قتل معاملہ: سنسنی خیز معاملے کا پولیس نے انکشاف کیا - تمام واردات کا انکشاف

پولیس کے لیے قتل کا یہ معاملہ حل کرنا ایک بڑا چیلینج تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن تحقیقات کے دوران سوٹ کیس سے ایک بجلی کا بل برآمد ہوا جس پر صرف میٹر بل کی رقم ہی پڑھنے میں آ رہی تھی۔

بارہ بنکی قتل معاملہ:  سنسنی خیز معاملے کا پولیس نے انکشاف کیا

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 12:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قتل کے ایک سنسنی خیز معاملے کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔

دراصل 7 جولائی کو شہر کوتوالی حلقہ کے کیواڑی موڑ سے دو سوٹ کیس سے ایک خاتون کے جسمانی اعضاء برآمد ہوئے تھے۔

بارہ بنکی قتل معاملہ: سنسنی خیز معاملے کا پولیس نے انکشاف کیا

پولیس کے لیے قتل کا یہ معاملہ حل کرنا ایک بڑا چیلینج تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن تحقیقات کے دوران سوٹ کیس سے ایک بجلی کا بل برآمد ہوا جس پر صرف میٹر بل کی رقم ہی پڑھنے میں آ رہی تھی۔ پولیس نے کسی طرح اس بل کے ذریعے پتہ معلوم کیا۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ تمام واردات کا انکشاف ہو گیا۔

پولیس نے اس معاملے میں مکان مالک سمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سمیر جو آبائی طور پر بلرام پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ شروع سے لکھنؤ کے اندرانگر میں رہتا تھا۔ پانچویں جماعت پاس کرنے کے بعد وہ ممبئی گیا اور ایک مٹن شاپ پر کام کرنے لگا۔

سنہ 2015 - 16 کو اس کی ملاقات آبائی طور پر کرناٹک کی رہنے والی مالن بادشاہ شیخ سے ہوئی۔ ملاقات محبت میں بدلی اور دونوں نے کورٹ میرج کر لیا۔ بعد میں مالن کے گھروالوں کی رضامندی پر دونوں کا نکاح بھی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیتن چوہان انتقال: مختلف سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاک ڈاؤن میں سمیر لکھنؤ آ گیا۔ اس دوران جب وہ مالن کو فون کرتا تھا تو اس کا موبائل بزی بتاتا تھا۔ سمیر کو شک ہوا۔ مالن اپنی مرضی سے جون کے آخری ہفتے میں‌ لکھنؤ آ گئی۔ اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ 5 جولائی کو سمیر نے مالن کے سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی چونکہ سمیر نے مالن سے شادی کی بات اپنے گھروالوں کو نہیں بتائی تھی۔ اس لئے اس نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے کاٹ کر سوٹ کیس میں ڈال دیا، کیونکہ سمیر پیشے سے ایک قصاب تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.