نئے سال میں ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کی ترقی کو لیکر علاقائی رکن پارلیمان اوپیندر راوت کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ شہر کی ترقی میں مالی ذرائع کی کمی نہ ہو، اس لئے رکن پارلیمان شہر کو مرکزی حکومت کی امرت اسکیم سے منسلک کرانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بارہ بنکی ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے بھی ریاستی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔
بارہ بنکی ریاست کے درالحکومت لکھنؤ سے سب سے قریب کا ضلع ہے۔لکھنؤ سے اس شہر کی دوری بہ مشکل 15 کلومیٹر کی ہے، یہی وجہ ہے کہ بارہ بنکی کے عوام اپنے یہاں لکھنؤ جیسی ترقی کی توقع رکھتے ہیں۔ عوام کی انہیں خواہشات کی قدر کرتے ہوئے بارہ بنکی کی ترقی کے لئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت مرکزی اور ریاستی حکومت سے مسلسل ملاقات کر رہی ہے، تاکہ یہاں کی عوام بڑے شہروں جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے بتایا کہ انہوں نے شہر کو امرت اسکیم سے منسلک کرانے کے لئے مرکزی شہری ترقیاتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ برس بارہ بنکی اس اسکیم میں شامل نہیں ہو پایا تھا۔ لیکن رواں برس کے لئے مرکزی وزیر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر امرت اسکیم میں بارہ بنکی شامل ہو گیا تو شہر کی ترقی میں مالی ذرائع کی کمی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بارہ بنکی نگر پالکا کے دائرے کو بڑھانے کے لئے بھی وہ کوشاں تھے. لیکن انہیں ریاستی حکومت سے مشورہ ملا ہے دائرہ بڑھانے کے بجائے وہ بارہ بنکی ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے کوشش کریں۔
واضح رہے اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈاربن ٹرانسفارمیشن (امرت) اسکیم کا مقصد ملک کے چھوٹے شہروں میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مہیا کروانا ہے۔اس اسکیم کے تحت شہروں کو پینے کا صاف پانی، ٹرانسپورٹ، ٹوائلٹ سمیت دیگر ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔
بائیٹ اوپیندر راوت ، رکن پارلیمان