ابھی حال ہی کے دنوں میں ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سہنے گھاٹ میں تحصیل میدان میں موجود غریب نواز مسجد کو ضلع انتظامیہ نےغیر قانونی تعمیر قرار دیکر بلڈوزر سے گرا دیا۔
اس معاملےمیں ریاست اترپردیش کے مراداباد سے رکن پارلیمان اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کہ رکن ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاجس طرح سے ضلع بارہ بنکی کے رام سہنے گھاٹ میں تقریبا سو سال پرانی مسجد کو ضلع انتظامیہ نے شہید کردیا ہے۔ اس مجرمانہ اقدام میں ملوث اعلی افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ اس طرح کے لوگ ملک کا ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر،وطن کے غدار ہونےکا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگرکسی مسجد یا درگاہ کے پاس کاغذات نہیں ہے تو کیا یہ لوگ غیر قانونی مانتے ہوئے اسے شہید کر دیں گے۔؟
رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بتایا کہ ان کی اترپردیس سنی سینٹرل وقف بورڈ کے صدر سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے۔