ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں جمعہ کو لگنے والی مشہور سٹی بازار نہیں لگی، کووڈ-19 کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعہ کو بازار لگانے پر پابندی لگادی۔
واضح رہے کہ سٹی بازار شہر کی بازار غریباں کے نام سے مشہور ہے، یہاں ہر جمعے کو ایک جگہ پر مختلف اقسام کا سامان کم قیمت پر فروخت ہوتا ہے، لیکن بازار نہ لگنے سے لوگوں کو پریشانی ضرور ہوئی، لیکن سب نے انتظامیہ کے اس قدم کی ستائش کی۔
خیا رہے کہ بہت کم ہی مواقع ایسے آتے ہیں جب سٹی ہفتہ واری سٹی بازار کو بند کیا گیا ہو، جس سے سٹی بازار کی اہمیت کو بھی سمجھا جاسکتا ہے، اور کووڈ-19 کے خترے کو۔
سٹی بازار نہ لگنے شہر میں معمول کے مطابق کم بھیڑ بھاڑ ہی نظر آئی، کچھ لوگ جنہیں بازار بند ہونے کی اطلاع نہیں تھی، وہ لوگ ضرور بازار آئے، لیکن وہاں پہنچ کر انہیں مایوس ہوئی۔
اس بازار کی خاص بات یہ ہے پریشانی ہونے کے باوجود تمام افراد نے انتظامیہ کے اس قدم کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ سٹی بازار بنکرو کے لیے بھی تجارت کا مرکز ہے، سٹی بازار پر پابندی سے ان کا بھی کام متاثر ہوا، لیکن انہوں نے بھی انتظامیہ کے فیصلے کو جائز قرار دیا اور صحت کو تجارت پر فوقیت دی۔