ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ 8 روز سے چل رہی بارہ بنکی پیریمیئر لیگ دوشنبہ کو اختتام پذیر ہوئی۔
بی پی ایل سیزن تین کے فائنل میچ میں بارہ بنکی کے لکی کرکٹ ٹیم نے فیض آباد الیون کو 48 رنوں سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔
بی پی ایل سیزن تین کے فائنل میچ فیض آباد الیون اور بارہ بنکی کے لکی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا. جس میں لکی کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے فیض آباد الیون کے سامنے 159 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔
اس کے جواب میں فیض آباد الیون نے 159 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے 10 اور میں صرف 111 رن ہی بنا سکی۔ اس طرح فیض آباد الیون ٹیم کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا ہڑا۔
مزید پڑھیں:
نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا پر شاندار جیت
میچ کے بعد فاتح ٹیم کو 7 فٹ کی ٹرافی اور 77777 روپے کا نقد انعام سابق مرکزی وزیر اروند سنگھ گوپ کے ہاتھوں دیا گیا۔ وہیں رنر ٹیم کو 5 فٹ کی ٹرافی اور 33333 روپے نقد دئے گئے۔
اس موقع پر اروند سنگھ گوپ نے فاتح اور رنر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شکست کھائی ٹیم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فائنل تک پہونچنا ہی بڑا کام ہے شکست کے بعد سیکھنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔