اترپردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخاب میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے امیدوار الگ الگ طرح کے طریقہ اپنا رہے ہیں۔
اسی ترتیب میں بارہ بنکی کے فائر برانڈ لیڈر رنجیت بہادر شریواستو نے بھی اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے دعویداری پیش کی ہے۔ انہوں نے شہر میں ہورڈنگز لگاکر عوام سے رائے مانگا ہے کہ وہ انتخاب لڑھیں یا نہیں؟۔
واضح رہے کہ ضلع میں رنجیت بہادر شریواستو کی شبیہہ ہمیشہ سے ایک طبقہ خاص کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کے لئے رہی ہے۔ وہ بارہ بنکی کے نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چئیرمین رہ چکے ہیں۔ حالانکہ موجودہ وقت میں ان کی اہلیہ ششی شریواستو نواب گنج نگر پالیکا کے چئیرمین ہیں۔
رنجیت بہادر شریواستو اپنی امیدواری کے ساتھ اپنی فتح کا فارمولا بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آزادی کے بعد سے بی جے پی کبھی بھی اس سیٹ سے سے جیت حاصل نہیں کی ہے، رنجیت بہادر شریواستو کہتے ہیں کہ وہ واحد ایسے شخص ہیں جو بی جے پی کو اس نششت سے جیت دلا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
رنجیت بہادر شریواستو کے مطابق اگر یادو برادری کے ووٹوں کو حاصل کر لیا جائے اور مسلمانوں کے ووٹ کو تقسیم کرا لیا جائے تو بی جے پی کی فتح ہوسکتی ہے اور یہ کام وہ قبل میں کرچکے ہیں۔
امیدواری کے ساتھ رنجیت بہادر شریواستو کے نظریہ میں بھی تبدیلی آئی ہے اور وہ اپنی پرانی شبیہہ کو انتخابات لڑنے کا اپنا طریقہ بتاتے ہیں۔