ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مایاوتی پر نازیبا تبصرہ سے بی ایس پی کارکنان میں غصہ - بہوجن سماج پارٹی

شریواستو کے تبصرے کو لیکر بی ایس پی کارکنان میں شدید غصہ ہے۔ لالا رنجیت پر مقدمہ درج کرانے کے لئے بی ایس پی کارکنان نے دوشنبے کو ایس پی اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔

barabanki: BSP workers angry over indecent remarks on Mayawati
بارہ بنکی: مایاوتی پر نا زیبا تبصرہ سے بی ایس پی کارکنان میں غصہ
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 3:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اپنی بیان بازی کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چیئرمین رنجیت بہادر شریواستو کے مایاوتی اور بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر کیے گئے نا زیبا تبصرے سے بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان میں ابال آ گیا ہے۔

بارہ بنکی: مایاوتی پر نا زیبا تبصرہ سے بی ایس پی کارکنان میں غصہ

واضح رہے کہ نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چیئرمین اور بی جے رہنما رنجیت بہادر شریواستو عرف لالا رنجیت نے کچھ روز قبل مایاوتی پر نا زیبا تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی ایس پی سربراہ جاہل ہیں اور نقل کر کے ایل ایل بی پاس ہوئی ہیں۔ اسی لئے وہ لکھا ہوا بیان ہی پڑھتی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو برہمن بھی کہا تھا۔ ان کے ان دونوں بیانوں سے بی ایس پی کارکنان میں کافی ناراضگی ہے۔

سنیچر کے روز بھی بی ایس پی کارکنان نے لالا رنجیت کے خلاف تحریر دےکر ان کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا تھا۔ اب تک کارروائی نہ ہونے سے بی ایس پی کارکنان نے دوشنبہ کو پہلے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس سپریٹینڈنٹ کو تحریر دےکر لالا رنجیت پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بی ایس پی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ لالا رنجیت پر ایف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کی جائے ساتھ ہی ان پر درج تمام مقدمات میں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، کیونکہ لالا رنجیت سماج میں دنگا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.